فیلڈ مارشل اور ٹرمپ ملاقات کے پیچھے کچھ ہے ، تھنک ٹینک

فیلڈ مارشل اور ٹرمپ ملاقات کے پیچھے کچھ ہے ، تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے فیلڈ مارشل، صدر ٹرمپ ملاقات یہ غیرمعمولی ہے ،جنوبی ایشیا کے بارے میں جو امریکا کی پالیسی ہے کہ تجارت،امن ہونا چاہئے ،اقتصادی تعلقات بہتر ہونے چاہئیں ۔

امریکا کی یہ پالیسی پاکستان کی پالیسی سے ہم آہنگ ہے ،کیونکہ پاکستان بھی یہی چاہتا ہے کہ امن ہو۔دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں میزبان مریم ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا انسداد دہشت گردی کے حوالے  سے جو پاکستان کی پالیسی ہے اس کو بھی امریکا سراہتا ہے ۔دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کیلئے مثبت اشارے ہیں،آنے والے وقت میں پاکستان کی اہمیت اور حیثیت مزید بڑھے گی،اس ملاقات کے بعد ہمیں تجارتی،معاشی فوائد ملیں گے ۔ تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا ہے کہ یہ انتہائی تاریخی اور اہم ملاقات ہوئی ہے ،ظاہر ہے اس کے پیچھے کچھ ہے ،ہمارے کیا مفاد ہیں؟ اور امریکا کے کیا مفاد ہیں،؟ابھی تک اس حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ تجزیہ کا ر خواجہ عمران رضا نے کہا ہے کہ اس ملاقات سے پاکستان کی خطے میں اہمیت بڑھی ہے ،عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتکاری کا امیج بہت بہتر ہوا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں