پاکستان نے جنگ روکی لیکن امن حاصل نہ ہوا، بلاول

پاکستان نے جنگ روکی لیکن امن حاصل نہ ہوا، بلاول

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگ روکی لیکن امن حاصل نہیں ہوا،پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی تھی۔۔۔

ایٹمی جنگ کا بھی خطرہ تھا،غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی،پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی،بھارت ابھی تک پہلگام واقعہ کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکا۔پاکستان نے بھارت کو تعاون کا کہا اور بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا،پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے ،وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے کئی ممالک کا دورہ کیا اور بھارت کو بے نقاب کیا۔بھارتی وفد کو دنیا بھر میں رسوائی حاصل ہوئی،ہم نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی،میری والدہ کو دہشت گردوں نے شہید کیا،پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار بناہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا، امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔امریکی سیکریٹری خارجہ اور صدرٹرمپ کے مشیر بھی ظہرانے کی تقریب میں شریک تھے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ختم کرانے میں صدر ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں