وسطی کرم:بارودی گولہ پھٹنے سے 4افراد جاں بحق،ایک زخمی

پشاور (آئی این پی )وسطی کرم میں نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے بارودی گولے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق وسطی کرم تورغر کے مقام پر نامعلوم سمت سے بارودی گولہ فائر کیا گیا جس کے پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ اور عمائدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، علاقہ مکینوں نے لاشیں دفن کرنے سے انکار کردیا اور انہوںنے واقعے کے خلاف صدہ میں احتجاج شروع کر دیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔