عارفوالہ ،اوکاڑہ ،قصور میں حادثات، 6افرادجاں بحق

 عارفوالہ ،اوکاڑہ ،قصور میں حادثات، 6افرادجاں بحق

پاکپتن،اوکاڑہ ،محمدنگر،قصور(خبرنگار،نمائندگان دنیا) ٹریفک حادثات میں 2بھائیوں سمیت 46افرادزندگی کی بازی ہارگئے ۔بتایاگیاہے کہ عارفوالہ میں ریلوے پھاٹک نیو بائی پاس کے نزدیک تیزرفتار نان اے سی بس نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا۔۔۔

 جس کے نتیجہ میں 22سالہ فخر فرید اور24سالہ اظہر فرید سکنہ77/EB زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئے ۔ ادھر اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ نزد عثمانیہ ہوٹل موٹر سائیکل پر سوار محمدشفیع اپنی بیوی کے ہمراہ روڈ عبورکررہاتھاکہ تیز رفتار مسافر بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمد شفیع موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی مسرت نذیر زخمی ہوگئی،دوسری طرف دیپالپور بائی پاس نیو سبزی منڈی روڈ پر تیز رفتار کار نہر میں جا گری،جس کے نتیجے میں کار سوارنامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔دریں اثناقصورمیں موٹرسائیکل سوار 15سالہ احمد اور 16سالہ ابوسفیان سڑک کنارے کھڑے مزدے سے ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں احمد موقع پر جاں بحق اور ابوسفیان زخمی ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل سوار 20سالہ عمر اور70سالہ فقیر محمد فیروز پور روڈ مصطفی آباد کے قریب ایک شخص سے ٹکراگئے جس سے عمر گر کر ٹرک تلے آکر دم توڑگیا ،علاوہ ازیں ہارون آباد سے نمائندہ خصوصی اورسٹی رپورٹر کے مطابق ڈونگہ بونگہ کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خواتین، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں