پختونخوا : بجلی کی لوڈشیڈنگ ،کاروبار معطل،شہریوں کا احتجاج

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا میں بجلی کی غیر علانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے لوگو ں کی زندگی اجیرن کردی،شہر میں دس سے بارہ جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے بجلی بندش کاسلسلہ جاری ہے۔۔۔
شدیدگرمی میں بجلی بندش سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے ۔پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ، پشاور ،مردان ،چارسدہ ،صوابی ،نوشہرہ،ملاکنڈ،سوات،جنوبی اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بندش سے لوگ تنگ آچکے ہیں،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں پانی تک دستیا ب نہیں،شدید گرمی میں بجلی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج بھی شروع کردیا ،مختلف علاقوں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔