ایک مرتبہ پھر اپنے شہر کو عظیم بنائیں گے ، مصطفیٰ کمال

ایک مرتبہ پھر اپنے شہر کو عظیم  بنائیں گے ، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ علی عدیل کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،ہم ایک مرتبہ پھر اپنے شہر کو عظیم شہر بنائیں گے۔۔۔

 آج کا کراچی بھی ان مظالم اور اندھیروں سے بہت بہتر ہے جو ایک دہائی پہلے دیکھے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب شہر میں روزانہ لاشیں ملتی تھیں، ہزاروں نوجوان لاپتا تھے ، مگر آج ہماری جدوجہد سے حالات بدل چکے ہیں، ایک واقعہ ہوتا تھا اور ایم کیو ایم کے کارکنان کی ایف آئی آرز کٹنے اور گمشدہ ہونے کا سلسلہ شروع ہو جاتا تھا، ہم پر امن طریقے سے اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، اس قسم کے واقعات ہمیں متزلزل نہیں کر سکتے ، ہم پاکستان کے آئین میں ایسی ترمیم چاہتے ہیں جس سے گلی محلوں تک اختیارات اور وسائل منتقل ہوں تاکہ کراچی کے عوام براہ راست مستفید ہو سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں