ہم مظلوم فلسطینیوں اور ایران کیساتھ کھڑے : طاہراشرفی

ہم مظلوم فلسطینیوں اور ایران  کیساتھ کھڑے : طاہراشرفی

ساہیوال(نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر قومی یکجہتی کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے علما کرام کا اہم کردار ہے۔

موجودہ دور میں باہمی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے ۔ محرم الحرام میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دشمن پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے ۔ ایران پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف کبھی استعمال نہیں ہو گی اور ہم سب مظلوم فلسطینیوں اور ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔عالمی ادارے ایران اور اسرئیل کے درمیان جنگ کو رکوانے میں کردار ادا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں