کاہنہ :زیر حراست اشتہاری اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں سی سی ڈی کاہنہ اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کاہنہ نے چند روز قبل قتل ، کارسرکار مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات میں ملوث خطرناک اشتہاری آصف کو گرفتار کیا تھا۔جو سی سی ڈی کاہنہ کے پاس ملزم آصف جسمانی ریمانڈ پر تھا، گزشتہ روز آصف کو ریکوری کے لیے تھانہ کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے آصف کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جسکی زد میں آکر آصف مارا گیا اطلاع ملنے پر تھانہ کاہنہ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ملزموں کے لیے ناکہ بندی کر دی۔