لاہور:ناجائزتعلقات پر بیوی نے شوہر اور بھتیجی کو قتل کر دیا

لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے میں بیوی نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں 16 سالہ بھتیجی اور شوہر کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا۔
اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ باغبانپورہ کے علاقے میں زینت نامی خاتون نے تیز دھار آلے سے 16 سالہ بھتیجی شازیہ اور 50سالہ شوہر شوکت کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد دیگر اہلخانہ پر حملہ کر کے قتل کرنے کی کوشش کی، 15کی کال پر ڈولفن ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے قتل کی واردات ملزمہ زینت نے ساتھی کے ساتھ مل کر کی، ملزمہ کو شبہ تھا کہ اس کے شوہر اور بھتیجی کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے اس نے دونوں کو قتل کر دیا۔