آج شام سے 2 جولائی تک بارشیں

آج شام سے  2 جولائی تک بارشیں

اسلام آباد(دنیا نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، آج شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق 25 تا 29 جون کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے ۔ 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں