برطانوی تجارتی ایلچی پاکستان پہنچ گئے ،سینئر حکومتی سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرینگے

 برطانوی تجارتی ایلچی پاکستان  پہنچ گئے ،سینئر حکومتی سٹیک  ہولڈرز سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان کیلئے برطانیہ کے تجارتی ایلچی محمد یاسین نے سرمایہ کاری اور طویل مدتی اقتصادی تعاون کی حوصلہ افزائی کے لیے 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وہ کراچی اور اسلام آبادجائیں گے ، محمد یاسین سینئر حکومتی سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کریں گے ۔محمد یاسین کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مکالمے کی راہ ہموار کرنے میں مدد دے گا ۔200 سے زائد برطانوی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں جن میں سے ٹاپ پانچ کمپنیاں پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریباً ایک فیصد حصہ ڈال رہی ہیں۔ محمد یاسین کا کہناتھاکہ ہم مل کر بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران میں ان کوششوں کی حمایت کا منتظر ہوں جو نئے مواقع کھولیں اور ترقی کو آگے بڑھائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں