مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس،حامد خان نے التوا کی درخواست دائر کردی

مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس،حامد  خان نے التوا کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(آئی این پی )سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس میں التوا کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں نظر ثانی کیس کی سماعت 26 جون کو مقرر کی گئی ہے ، کیس میں سینئر وکیل حامد خان ایک فریق کے وکیل ہیں جو 23 جون سے 5 اگست تک عمومی التوا کے باعث رخصت پر ہیں۔ درخواست میں سینئر وکیل کی رخصت کے باعث مخصوص نشست نظرثانی کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں