الیکشن کمیشن میں قانونی مقدما ت تک رسائی کیلئے جدیدسسٹم نصب

الیکشن کمیشن میں قانونی مقدما ت  تک رسائی کیلئے جدیدسسٹم نصب

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)الیکشن کمیشن میں قانونی مقدمات تک رسائی کیلئے جدید سسٹم نصب کردیا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے سسٹم کا افتتاح کردیا،سسٹم کے ذریعے وکلا برادری اور پٹیشنرز اپنے مقدمات کی کاز لسٹ سمیت دیگر معلومات حاصل کرسکیں گے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدا رت اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری،سپیشل سیکرٹری،سپیشل سیکرٹری(لاء)، پراجیکٹ ڈائریکٹر (پی ایم یو)، ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی)اور ڈپٹی ڈائریکٹر (لاء) نے شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے چیف الیکشن کمشنر کو لیگل کیس مینجمنٹ سسٹم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،چیف الیکشن کمشنر نے سسٹم کوایک اہم سنگ میل قرار دیا اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی کاوشوں کوسراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں