68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں :وزیر صحت

68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں :وزیر صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان 2030 میں بلحاظِ آبادی دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا۔قومی ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔

بھارت، بنگلہ دیش اور ایران میں نظام صحت اور آبادی پر کنٹرول بہتر ہے ، ہم انڈونیشیا کی آبادی کو بھی عبور کرنے جارہے ہیں۔وزیر صحت نے کہاکہ 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں ۔ سیوریج ٹریٹمنٹ کا  کوئی مؤثر منصوبہ موجود نہیں ، انہوں نے پاکستان میں صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہیپاٹائٹس سی اور ذیابیطس کے مریضوں میں سرفہرست ملک بن چکا ہے ،۔ پولیو صرف افغانستان اور پاکستان میں رہ گیا ، 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اب بھی سکولوں باہر ہیں " پمز و دیگر کسی ہسپتال جائیں تو لگتا ہے ابھی جلسہ ختم ہوا ، پمز چند لوگوں کے لیے بنا تھا، آج لاکھوں لوگ وہاں علاج کرا رہے ہیں ۔وزیر صحت نے ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مریضوں کا یونیورسل میڈیکل ریکارڈ موجود نہیں ،نیشنل میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے سے مریض کی ہسٹری جانچنا ممکن نہیں، یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم لانچ کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ شناختی کارڈ نمبر کو ہی میڈیکل ریکارڈ نمبر بنایا جائے گا، ٹیلی میڈیسن متعارف کروانے سے ہسپتالوں میں دباؤ کم ہو گا، پرا ئمر ی ہیلتھ کیئر سینٹر کو مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں