ٹرمپ دنیا کا چودھری بنا ہوا ہے ،امریکا کا کوئی بھروسہ نہیں :غفورحیدری
اسلام آباد(دنیا نیوز)جے یوآئی(ف)کے رہنمامولانا عبدالغفورحیدری نے اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب میں کہاہے کہ امریکا کا کوئی بھروسہ نہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کا چودھری بنا ہوا ہے ،پاک بھارت جنگ پرٹرمپ نے کہا تھاکہ اس سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں اور پھرجب دیکھا بھارت کو مار پڑ رہی ہے تو جنگ بندی کرا دی ۔