ہائیکورٹ:دھماکا خیز مواد کیس میں ملزم کی 5سالہ سزا کالعدم

ہائیکورٹ:دھماکا خیز مواد کیس میں ملزم کی 5سالہ سزا کالعدم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس میں پانچ سال کی سزا کالعدم قرار دے کرملزم معظم کو بری کر دیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہربنس پورہ کے قریب دھماکا خیز مواد  کے الزام میں گرفتار کیا گیا ،ہینڈ گرنیڈ برآمد کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، پی ایف ایس اے رپورٹ سے قبل کی تمام شہادتیں مشکوک ہیں، درخواست گزار کافی عرصہ سے قید ،ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے ، عدالت سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دے ۔دوسری طرف جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک طالبان پاکستان کیلئے فنڈ اکٹھاکرنے کے الزام میں مجرم  رفیع اللہ کو دی گئی 5سال کی سزا کے خلاف اپیل پر پراسیکیوشن ودیگر کو نوٹس جاری کر دئیے ،اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، فرانزک رپورٹ سے جرم ثابت نہیں ہوتا، عدالت مجرم کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں