چیئرمین واپڈاکاداسوپاورپراجیکٹ کادورہ ،تعمیراتی پیشرفت کاجائزہ

چیئرمین واپڈاکاداسوپاورپراجیکٹ  کادورہ ،تعمیراتی پیشرفت کاجائزہ

لاہور(آئی این پی)چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری نے داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

 ان سائٹس میں مین ڈیم، پاور ہا ﺅس، ٹرانسفارمر ز اورنوتعمیرشدہ قراقرم ہائی وے شامل ہیں۔ چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں پراجیکٹ انتظامیہ نے انہیں پراجیکٹ کے اہداف اور پیش رفت پر بریفنگ د یتے ہوئے بتایا کہ پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2027میں شیڈول ہے ۔ چیئرمین نے کنٹریکٹرز کو تاکید کی کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں