5لاکھ 62ہزار 659افغان مہاجرین وطن واپس ،30جون کو ڈیڈلائن ختم

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )پاکستان میں موجود پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے لیے حکومت کی جانب سے دی گئی قیام کی مہلت اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے ، جس کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے ۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5 لاکھ 62 ہزار 659 افغان مہاجرین پاکستان سے واپس اپنے وطن افغانستان جا چکے ہیں جن میں 40 ہزار 221 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈر بھی شامل تھے ۔