آج سے آندھی اوربارش سیلاب ،لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ

 آج سے آندھی اوربارش  سیلاب ،لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے آج سے یکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورت حال پر ایڈوائزری جاری کر دی ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ،

جاری ایڈوائزری کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے ۔،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورسندھ کے مختلف علاقوں میں بھی آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے ، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں