محرم الحرام کا چاند کل نظر آنے کی پیشگوئی

لاہور (آئی این پی)سپارکو نے پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کل 26جون بروز جمعرات کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔ سپارکوترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق چاند کی پیدائش 25جون کو سہ پہر 3بجکر 32منٹ پر متوقع ہے ، 26جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28گھنٹے اور 15منٹ ہوگی۔
فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 26جون کی شام موسم صاف ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عاشورہ (9اور 10 محرم)5اور 6جولائی کو ہونے کی توقع ہے ۔ نئے ہجری سال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کل 26جون کو کوئٹہ میں ہوگا۔