24 گھنٹے میں طوفان بارش کا الرٹ جاری
لاہور،اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد ، سیالکوٹ، اسلام آباد ، راولپنڈی ،مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، میرپور ،نیلم ،سوات، دیر، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چارسدہ ، مانسہرہ ، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میر پور خاص میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ہے ، پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے جبکہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں مون سون بارشوں کاپہلا سپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا رواں سال مون سون بارشیں 25 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔موجودہ سپیل میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، بہاولنگر میں بارشیں متوقع ہیں۔