پاکستان،عرب امارات میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم

پاکستان،عرب امارات میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم

اسلام آباد( وقائع نگار،نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم ، معاہدہ طے پا گیا۔۔۔

 پاکستان یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (مشرق وسطیٰ) شہریار اکبر خان جبکہ متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت نائب معاون وزیر برائے سیاسی امور ریم کیتیت نے کی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن کا 12واں اجلاس ہوا۔اس موقع پر 3اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں ایک بڑا اقدام دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا سے استثنٰی کا معاہدہ ہے ۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی باقاعدہ اتفاق ہوا جو مستقبل میں دونوں ممالک کے معاشی مفادات کو مزید وسعت دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں