سوات:سیلاب موسمی دباؤ کا نتیجہ
اسلام آباد(اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمن نے دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔
ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ واقعات اب قدرتی آفات نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہیں۔ سیلابی ریلے میں 70افراد 7مختلف مقامات پر پھنس گئے ، جن میں سے 52کو بچا لیا گیا۔این ڈی ایم اے نے 2دن قبل شمالی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا۔