عمران خان پڑھا لکھا ، نواز شریف کے گھر میں نے کبھی کوئی کتاب نہیں دیکھی:جاوید ہاشمی

عمران خان پڑھا لکھا ، نواز شریف  کے گھر میں نے کبھی کوئی  کتاب نہیں دیکھی:جاوید ہاشمی

لاہور (آئی این پی )سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ جب بھی مزاحمت کی، ڈیل کرنے کے لئے کی، عمران خان ابھی تک اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف کے گھر میں نے کبھی کوئی کتاب نہیں دیکھی۔عمران خان کے ساتھ میں نے ڈسکشنز کی ہیں، وہ  بہت زیادہ پڑھا ہوا ہے ۔ 8 فروری کو انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود، پولنگ ایجنٹس تک نہ  ہونے کے باوجود عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا۔ جاوید ہاشمی نے پی ٹی آئی اور اسٹیبلیشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تو اپنی مرضی سے پانی نہیں پی سکتا، اس سے مذاکرات کرنے کا کیا فائدہ؟ خان ٹھیک ہی کہتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیے جائیں جو اس نظام پر قابض ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا۔ سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ "خواجہ آصف کا باپ بھی ضیا الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اور اس کی نوکری کرتا تھا۔ خواجہ آصف بھی اس لیے ہائبرڈ نظام کو اچھا کہہ رہا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم بننے کا خواہشمند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں