کوئٹہ: 7ماہ قبل اغوا کیے گئے 10سالہ طالبعلم کی لاش برآمد

کوئٹہ: 7ماہ قبل اغوا کیے گئے 10سالہ طالبعلم کی لاش برآمد

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے پٹیل باغ سے 7 ماہ قبل اغوا کیے جانے والے 10 سالہ طالب علم مصور خان کاکڑ کی لاش مستونگ سے برآمد ہوگئی گزشتہ سال 15 نومبر کو مقامی تاجر حاجی راز محمد کے 10 سالہ بیٹے مصور خان کو پٹیل باغ سے اْس وقت اغوا کیا گیا جب وہ سکول جا رہا تھا۔

اس دوران لواحقین کی جانب سے کوئٹہ میں مغوی کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، 7 ماہ بعد پولیس نے مستونگ سے مصور خان کی لاش ملنے کی تصدیق کی ہے ۔پولیس حکام نے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد مصور کے قتل کی تصدیق کی ، صوبائی حکومت نے طالب علم کی بازیابی میں ناکامیٍ کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی کیلئے کوئٹہ اور سندھ میں 2000 سرچ آپریشنز کیے گئے ۔ یاد رہے کہ بچے کے اغوا پر بلوچستان بھر میں مظاہرے ہوئے تھے ، جس پر بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے بازیابی کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں