وادی سندھ کی تہذیب پورے پاکستان کی ہے ،بلاول کا فواد کو جواب، بے وقوف کہہ دیا

وادی سندھ کی تہذیب پورے  پاکستان کی ہے ،بلاول کا فواد کو  جواب، بے وقوف کہہ دیا

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے انہیں بے وقوف کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری نے بیان دیاکہ سندھو دریا ہی دریائے سندھ ہے ،وادی سندھ کی تہذیب پورے پاکستان کی ہے ،لفظ انڈس دراصل سندھو کی لاطینی شکل ہے ۔ جوانگریزی میں یونانی نام انڈوس کے ذریعے آیا،یہ یونانی نام فارسی زبان میں سندھو کے تلفظ سے لیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں