کام نہ کرنیوالے افسرمستعفی ہو جائیں

کام نہ کرنیوالے افسرمستعفی ہو جائیں

لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی سے روہڑی تک نئی لائن بچھائی جائے گی، اب یا تو افسرکام کر ینگے نہیں تو استعفے دینا پڑے گا۔

لاہور ریلوے سٹیشن پر نصب ایسکیلیٹر کے افتتاح پر انہوں نے کہا لاہور ریلوے سٹیشن پر تبدیلی دیکھ کر دل خوش ہوا، ریلوے میں ڈالرز کی بارش نہیں ہو رہی، اگر میں نے بھی سفر کرنا ہے تو ذاتی اکاؤنٹ سے پیسے ادا کروں گا۔ سی ای او اور چیئرمین سمیت کسی نے بھی سفر کرنا ہے تو اپنی جیب سے سیلون کا کرایہ ادا کرے گا، افسروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگا دی ہے ۔ 19 جولائی کو وزیر اعظم لاہور ریلوے سٹیشن پر جدید بزنس ٹرین کا افتتاح کر ینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں