بلوچستان میں 5.5 شدت کا زلزلہ مکانات کو نقصان ، 5 افراد زخمی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔۔۔
جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5ریکارڈ کی گئی ،اس سے گھروں کو نقصان پہنچا اور مکانات گرنے سے 5افراد زخمی ہوگئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔