چین سے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور،زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر ہوجائینگے
کراچی(دنیا نیوز)چین نے پاکستان کا 3 ارب 40کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین نے پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا گیا ہے۔۔۔
جبکہ 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے ۔پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور 50 کروڑ ڈالر دیگر ملٹی لیٹرل فنانسنگ سے حاصل ہوچکے ہیں اوراسکو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک 14 ارب ڈالر سے اوپر رکھنے ہیں۔ قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔