سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے جدید سکیورٹی سسٹم کی منظوری

سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے جدید سکیورٹی سسٹم کی منظوری

لاہور(محمد حسن رضا سے)سی پیک کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی سکیورٹی پلاننگ، چینیوں سمیت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے جدید انٹیگریٹڈ سکیورٹی سسٹم لگانے کی منظوری دیدی گئی۔

منصوبے کے تحت سکیورٹی، نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس سسٹم نصب کیا جائے گا، منصوبے سے 100 سے زائد براہ راست اور 200 بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ۔ فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں سکیورٹی سسٹم اور کمیونٹی سہولیات فراہمی کے منصوبہ پر اجلاس میں باقاعدہ منظوری دی گئی ۔ سرکاری دستاویزات کے طابق ایف آئی ای ڈی ایم سی میں جدید انٹیگریٹڈ سکیورٹی سسٹم لگایا جائے گا، ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں جدید کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ ایف آئی ای ڈی ایم سی منصوبے پر 10 ارب لاگت کا تخمینہ ہے ، منصوبے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کی امید ہے ۔چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے جدید سکیورٹی اقدامات کی تجویز دی گئی ہے ۔ ایم تھری صنعتی شہر میں کیمرہ سسٹم، ایکسیس کنٹرول اور سرچ لائٹس شامل ہے ۔ کمیونٹی سینٹر میں سوئمنگ پول، جم اور سپورٹس کورٹ بنانے کی تجویز کی بھی منظوری دیدی گئی۔ایف آئی ای ڈی ایم سی میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے جدید انفراسٹرکچر پر کام ہوگا۔منصوبے پر سالانہ 5 کروڑ روپے آپریٹنگ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، کمیونٹی سینٹر میں ٹینس کورٹ، کیفے اور واکنگ ٹریک بنانے کی بھی منظوری دی گئی، سکیورٹی آلات شدید موسمی حالات میں بھی کام کے قابل ہونگے ۔سکیورٹی کیلئے بوم بیریئرز، این پی آر کیمرے اور میٹل ڈیٹیکٹرلگائے جائینگے ۔سی پیک کے تحت چینیوں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں