خیبرپختونخوامیں عدم اعتمادکاحصہ نہیں بنیں گے :حافظ حمد اللہ

خیبرپختونخوامیں عدم اعتمادکاحصہ نہیں بنیں گے :حافظ حمد اللہ

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا عدم اعتماد سے متعلق موقف واضح ہے ، ہم عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ پارٹی کو خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد میں کوئی دلچسپی نہیں۔

کے پی میں حکومت کس کی رہے گی، یا یہ حکومت برقرار رہے گی یا نہیں اس معاملے پر ہماری کوئی دلچسپی نہیں ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘دنیا مہر بخاری کے ساتھ ’’میں گفتگومیں انہوں نے کہا ابھی تک تو 27 ویں ترمیم کا سن رہے ہیں یہ نہیں پتا کس مقصد کیلئے لائی جا رہی ہے ، جہاں تک مجھے علم ہے کہ پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس ہونا تھا جیسا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان اسمبلی سے پاس ہوا، اب وہ ایکٹ اٹکا ہوا ہے ۔ اس موقع پرسینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کے پی میں حکومت تبدیلی ہوئی تو یہ غیرجمہوری طریقے سے ہو گی، پختونخوا میں اپوزیشن کے پاس نمبر پورے نہیں ، تحریک انصاف کے پاس اکثریت ہے ، جنکے پاس پاور ہے اگر وہ تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو لاسکتے ہیں، ہم نے 8 فروری کے الیکشن میں یہ چیزیں دیکھ لی ہیں، لوگوں کو جتوانے کیلئے فارم 47 ایشو کئے گئے ، اس ملک میں سب کچھ بدل سکتاہے ، پختونخوا میں حکومت تبدیل ہو تی ہے تو حالات مزید خراب ہو نگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں