لکی مروت:پولیس کی خالی چیک پوسٹ بارودی مواد سے اڑا دی گئی،2دہشتگرد گرفتار

لکی مروت:پولیس کی خالی چیک پوسٹ  بارودی مواد سے اڑا دی گئی،2دہشتگرد گرفتار

لکی مروت(آئی این پی )لکی مروت میں پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیاجبکہ پولیس نے ایک کارروائی میں انتہائی مطلوب دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا،چیک پوسٹ6سال سے خالی اور ناقابل استعمال تھی ،دوسری جانب لکی مروت میں  پولیس  نے رات گئے گاؤں جھنگ خیل میں اہم کارروائی کرتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب دو دہشتگردوں بلال سکنہ ناورخیل اور آصف نواز ساکن کٹہرے خیل کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں