پنجاب میں مستحق سائلین کیلئے مفت قانونی امداد، عدالتوں اور بارز میں منصوبے کی تشہیر کا فیصلہ
پنجاب میں مستحق سائلین کیلئے مفت قانونی امداد، عدالتوں اور بارز میں منصوبے کی تشہیر کا فیصلہلاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب میں مستحق سائلین کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کے منصوبے کی تمام اضلاع کی عدالتوں اور بارز میں تشہیر کا فیصلہ کرلیاگیا۔
لا اینڈ جسٹس کمیشن نے پنجاب بار کونسل کولکھے مراسلے میں کہا ہے کہ مستحق سائلین ضلعی سطح پر قائم کمیٹی میں درخواست دیں گے ، ملک بھر میں ضلعی سطح پر مفت قانونی امداد کیلئے 129 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، کیس میں پیش ہونیوالے وکیل کی فیس چالیس سے بڑھا کر پچاس ہزار کردی گئی، لا اینڈ جسٹس کمیشن پورے ملک میں مستحق سائلین کو مفت قانونی مدد کیلئے اقدامات کررہا ہے ، مستحق سائل مفت قانونی امداد کیلئے سادہ کاغذ پر اپنے کوائف لکھ کر متعلقہ سیشن جج کو درخواست دے سکتا ہے ۔