سپیکر اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ نے 6ماہ کی تنخواہ اکٹھی وصول کرلی

سپیکر اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ نے 6ماہ کی تنخواہ اکٹھی وصول کرلی

اسلام آباد(یاسر ملک)سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ 6 ماہ کی تنخواہ اکھٹی ہی وصول کر لی۔

 سپیکر ، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین نے 6 ماہ کی تنخواہ کی مد میں تقریبا پچاسی 85 لاکھ روپے وصول کیے ۔ذرائع کابتانا ہے تقریبا ً19 لاکھ 50  ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے تنخواہ وصول کی گئی،تنخواہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ سے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی، تنخواہ منتقل ہونے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں