نواز شریف کی جیل میں عمران خان سے ملاقات محض قیاس آرائیاں:اسحاق ڈار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات محض قیاس آرائیاں ، سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ،جنگ کی خواہش نہیں امن چاہتے ہیں ،اسرائیل کیخلاف ایران کی سفارتی مدد کی ۔
اسحا ق ڈار نے حضرت داتا گنج بخش ہجویری ؒ کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے ، اچھے وقت میں ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، اتحادی جماعت نے وزارتیں لینے کیلئے کوئی بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا، سپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سب جماعتوں سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔