پیز اکی دعوت سب سے مقبول ،خوراک بہتر بنانے میں شہری آگے نکل گئے

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) پاکستان میں پیزا ٹریٹ دینے کے لیے سب سے زیادہ دی جانے والی خوارک قرار دے گئی ہے ۔ گزشتہ سال پاکستانیوں نے اپنے دوستوں اور فیملی کو ٹریٹ دینے کے لیے سب سے زیادہ انتخاب پیزا کا کیا۔
گیلپ پاکستان سروے کے مطابق 71 فیصد ایسے پاکستانی ہیں جنہوں نے پیزا نہیں کھایا جبکہ 19 فیصد لوگوں نے پیزا کھائے ،ان میں زیادہ تر لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کسی خاص موقع، پروگرام یا ٹریٹ کے وقت پیزاکھایا ۔ سروے کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ سال پکوڑے ، سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء کھائیں ۔ 49 فیصد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے تلی ہوئے اشیاء سے اجتناب کیا ۔ 45 فیصد کھانے والوں میں سے زیادہ تر افراد کی رائے ہے کہ کسی خاص موقع پر پکوڑے سموسے کھائے ہیں مگر خود اہتمام نہیں کرتے ۔ 6 فیصد ایسے لوگ ہیں جو تقریبا ًروزانہ کی بنیاد پر تلی ہوئی اشیاء کھاتے ہیں۔ سروے کے مطابق 10 میں 7 افراد نے اپنی ڈائٹ بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ۔ ان افراد میں 58 فیصد کی رائے ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں۔12 فیصد ایسے لوگ ہیں جو ڈائٹ کو بہتر بنانے کی کوشش میں ناکام ہوئے ہیں۔ شہری علاقوں کے لوگ دیہات کے مقابلے میں ڈائٹ بہتر میں زیادہ کامیاب رہے ہیں۔ دوسری جانب پیک شدہ چپس کوئی مشہور خوارک نہیں رہی ، 62 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ سال پیک شدہ چپس نہیں کھائے ۔ سروے میں برگرسے متعلق بتایا گیا کہ دو تہائی پاکستانیوں نے گزشتہ سال برگرنہیں کھایا۔ 67 فیصد پاکستانیوں نے برگرسے اجتناب کیا، باقی کھانے والوں میں سے 90 فیصد لوگوں نے کسی سے متاثر ہوکر یا کسی دوست ،عزیز سے برگر کھائے ۔