بلاو ل کی مخصوص افرادکی بھارت کو حوالگی کا بیان بچگانہ:سیاسی ودینی رہنما
لاہور (سیاسی نمائندہ)سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے بلاول کے مخصوص افراد کی بھارت کو حوالگی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کو چاہئے تھا کہ وہ کلبھوشن کے ساتھیوں اور جعفر ایکسپریس کے کرداروں کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ۔
مسلم لیگ ض کے سربراہ اعجاز الحق نے کہاسمجھوتہ ایکسپریس سے لیکر پلوامہ تک یہ سب بھارت کا اپنا کیا دھرا تھا، بلاول کا حوالگی کے حوالے سے بیان بچگانہ ہے ، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کاکہناتھاکہ بلاول کا یہ بیان حب الوطنی نہیں بلکہ انڈیا کی سہولت کاری ہے ۔ علماء و مشائخ ونگ کے سربراہ قاری یعقوب اورجوائنٹ سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ محمد یعقوب شیخ نے کہاکہ خطے کا سب سے بڑا دھشت گرد بھارت کا وزیر اعظم خود ہے ،بلاول کو چاہئے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں ، پوری قوم پروفیسر حافظ محمد سعید کی خدمات سے واقف ہے ۔