افغانستان کے ساتھ تجارت شروع کرنی چا ہئے :علی امین

افغانستان کے ساتھ تجارت شروع کرنی چا ہئے :علی امین

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت شروع کرنی چا ہئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ خوددیگر ممالک کی شہریت کیلئے دوڑیں لگاتے ہیں اور افغانوں کو شہریت نہیں دے رہے ،افغانستان  کیساتھ باقاعدہ تجارت بھی شروع کی جائے ۔علی امین گنڈا پور نے کہاکہ واقعہ دریائے سوات میں ڈسکہ کی متاثرہ فیملی کے لواحقین سرکاری نوکری کا تقاضا کررہے ہیں، پنجاب ڈومیسائل کی بنیاد پرخیبر پختونخوا میں سرکاری نوکری نہیں مل سکتی، لواحقین کو 20 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا، 2کروڑ روپے کو کیسے کاروبار کیلئے استعمال کرنا ہے اس کا بھی مشورہ دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں