نظام تبدیل کئے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا:شاہدخاقان
اسلام آباد(آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک پتن میں بچوں کی اموات، سانحہ سوات اور کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعات حکومتوں کی ناکامی ہیں، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، پورا نظام تبدیل کئے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔
ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، تعلیم، صحت، پولیس، گورننس بد سے بدتر ہو رہی ہے ،عوام کوبنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جماعت میں کوئی درمیان کی لیڈر شپ نہیں ، وہ سب مرہون منت ہیں کہ عمران خان صاحب مجھ سے خوش ہیں یا نہیں ، جماعت عمران خان ہیں اور نیچے ووٹر ہے یا ورکر ہے ،یہ جماعت اسی طرح چل رہی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ کیا اپوزیشن اپنا کام کر رہی ہے ؟ ،کیا اپوزیشن کے پاس ایک حکومت ہے وہ صحیح چل رہی ہے ؟ اوراگروہ حکومت سے مذاکرات کرتے ہیں تو کیابات کرینگے ؟۔