غیرملکی پروازکی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،سکردوجانیوالے طیارے سے پرندہ ٹکراگیا
لاہور(آئی این پی)ترکیہ کے مسافر طیارے نے گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ لاہور سے سکردو جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو واپس لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز نے ٹیک آف کے فورا بعد فنی خراب کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی،جس سے مسافر خوفزدہ ہو گئے ۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر کے فنی خرابی دورکی گئی ۔نجی ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ سٹرائیک کا سامنا ہواجس پر پرواز کو فوری لاہور واپس اتار لیا گیا اور 149 مسافروں کو آف لوڈ کرکے پروازمنسوخ کردی گئی ،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے۔