اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش پر بھر پورمزاحمت کرینگے:جماعت اسلامی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش پر بھر پورمزاحمت کرینگے:جماعت اسلامی

لاہور (کامرس رپورٹر سے ، نیوزایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں،اگر ابراہم اکارڈ پر دستخط کئے یا اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کرینگے ، خواجہ آصف ہوں یا رانا ثنا اللہ دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کوتسلیم کرنا ہے۔

 سعودی عرب کو اسرائیل تسلیم نہ کرنے پر قائل کرنا چاہئے ۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ بھارت نے دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی توسخت جواب ملے گا ، اصل مسئلہ کشمیر ہے اس پر بات نہیں ہوگی تو خطے میں امن کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلاول بھٹو کا بیان قابل قبول نہیں کہ کسی کو بھارت کے حوالے کریں، ڈپلومیٹک محاذپر سوچ سمجھ کر بات کرنا ہوتی ہے ،26 ویں آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے جس نے یہ کیا بدترین الفاظ میں تاریخ میں نام لکھوا یا ہے ۔ پی ٹی آئی کی نشستوں کی بندر بانٹ کرنا، اس کا نشان ہی چھین لینا اور ا نکے قائد کو جیل میں رکھنا جمہوریت و آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ مہنگی بجلی و پٹرول کیخلاف احتجاج کرینگے ،حکومت کی جانب سے بجلی و گیس کے بلوں میں اضافہ کے خلاف سڑک پر آنے کوتیار ہیں جلد تحریک کااعلان کرینگے ، بلدیاتی ادارے بے اختیار ہیں، کرپشن، بھتہ خوری اور اقربا پروری نے نظام کو تباہ کر دیا ہے ۔ بدامنی کو کنٹرول نہیں کیاجارہا، امریکی دوستی سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا اس کے نتیجہ میں کمی نہیں ہوگی، اسمبلی میں اگر شور شرابا ہوتا تو انہیں سزا ضروردیں لیکن نااہل قرار دینا درست نہیں ، سی سی ڈی کا کسی کو ماورائے آ ئین قتل کرنے کا مطلب حکومت کی کوئی عمل داری نہیں ہے ، ملک کے بلدیاتی ادارے کہاں ہیں بلدیاتی اداروں کے بجائے اختیارات ن لیگ استعمال کر رہی ہے ،جماعت اسلامی کو فارم سینتالیس سے ہرایا گیا ۔جماعت اسلامی آئندہ بہت بڑی سیاسی قوت بنے گی،ملکی مسائل کا واحد حل 1973 کے آئین میں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں