مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا آئینی و قانونی حق : سراج الحق

مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا آئینی و قانونی حق : سراج الحق

بھیرہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کا آئینی و قانونی حق ہے۔۔۔

حکمرانوں کو اقتدار کی ہوس چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،وہ موٹر وے انٹرچینج بھیرہ پر تحصیل بار کے سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دورا ن گفتگو کررہے تھے ، دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، سراج الحق نے کہا کہ جمہوری اقدار کی پامالی ملک کی وحدت اور سالمیت کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے ۔ ملک و قوم کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیں ،ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی عوام کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے ،حالات کو معمول پر لانے کے لیے حکومت کو پہل کرتے ہوئے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں