اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مینڈیٹ کس قانون کے تحت؟جسٹس محسن

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مینڈیٹ کس قانون کے تحت؟جسٹس محسن

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں پٹواریوں کی اسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارتِ داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مشترکہ میٹنگ کی ہدایت کردی۔

 ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ داخلہ نے بتایامیٹنگ اور رولز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جمع کروادیئے ہیں ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ 45 پٹوار سرکلز کیلئے 9 پٹواری ہیں جب کام نہ ہونے پر پوچھا جائے تو کہتے ہیں پالیسی نہیں ہے ، عدالت نے استفسار کیاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مینڈیٹ کس قانون کے تحت ہے وہ بتائیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارتِ داخلہ کے نمائندوں کے کسی بیان پر میں جواب نہیں دونگا،مجھے ایک ہفتے کا وقت چاہیے ،بعدازاں سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں