سندھ توانائی کا حب، تحفظات دور کیے جائینگے :صدر زرداری
اسلام آباد ،کراچی (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے صوبائی وزیر برائے توانائی ناصر حسین شاہ نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ناصر حسین شاہ نے صدر مملکت کو سندھ کے توانائی کے مسائل او جی ڈی سی ایل میں سندھ کی نمائندگی اور دیگر امور سے متعلق کو بریفنگ دی اور کہا کہ بجلی کمپنیوں میں صوبے کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے صدر آصف علی زرداری سے کہا کہ کے الیکٹرک میں صوبائی حکومت کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے ۔وزیر توانائی نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (SEPRA) کے قیام پر بھی بریفنگ دی اور کہا کہ اس ادارے کا مقصد اپنی بجلی، اپنا ٹیرف ہے تاکہ عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلائی جا سکے ۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ سندھ توانائی کا حب ہے اور سندھ کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے ، سندھ کے توانائی مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے اور تمام تحفظات دور کیے جائیں گے ۔