ساہیوال:ٹرین تلے آکر خاتون کی 2بچوں سمیت خودکشی

ساہیوال:ٹرین تلے آکر خاتون کی 2بچوں سمیت خودکشی

ساہیوال(نمائندہ دنیا)مال گاڑی ٹرین کے نیچے آکر نامعلوم خاتون کی 2 کمسن بچوں سمیت خودکشی لاشیں ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانیوالی مال گاڑی ٹرین ساہیوال جھال روڈ ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو نامعلوم 30 سالہ خاتون نے اپنے 1اور3سالہ 2بیٹوں سمیت خودکشی کرلی ۔ ریسکیو 1122نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد تینوں کی لاشیں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیں ۔ خاتون کی شناخت نہ ہو سکی ۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں