عبدالقادر بلوچ پیپلز پارٹی سے مستعفی،سیاست چھوڑ دی

عبدالقادر بلوچ پیپلز پارٹی سے  مستعفی،سیاست چھوڑ دی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دیکر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ وہ اب پارٹی سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کش ہو چکے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحت اور دیگر مسائل کی بنا پر انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے تاہم انہوں نے کسی قسم کے اختلافات کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی ۔انہوں نے ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے طویل سیاسی سفر میں ان کا ساتھ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں