موڑکھنڈ:چچابھتیجا کنویں میں کام کرتے حبس سے جاں بحق

 موڑکھنڈ:چچابھتیجا کنویں میں  کام کرتے حبس سے جاں بحق

موڑ کھنڈا(نامہ نگار)موڑکھنڈا اڈا بجلی کے رہائشی چچا بھتیجا کنویں میں کام کرتے ہوئے حبس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ موڑکھنڈا روڈ کوٹ حنیف شاہ گاؤں میں کنویں کے اندر کام کرتے ہوئے تیس سالہ چچا جگا اورسولہ سالہ غلام اﷲ حبس کی وجہ سے آکسیجن نہ ملنے پر بے ہوش ہو گئے ، اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ فورًا پہنچ گیا اور متاثرہ افراد کو کنویں سے باہر نکال کر سی پی آر کرتے ہوئے قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کیا لیکن دونوں جانبر نہ ہوسکے ،کی لاشیں گھر پہنچنے پر علاقہ می کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں