منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورکس کیخلاف کارروائیوں کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا، منشیات کے دھندے میں ملوث بڑے ڈیلرز کو نشانے پر رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق منشیات کی خریدوفروخت و سپلائی روکنے کیلئے نئی فورس(انسداد منشیات فورس پنجاب )کی تربیت مکمل کر لی گئی،حساس ادارے کے 500سے زائد افسر و اہلکار آئندہ 2روز تک فیلڈ میں آپریشنل ہوں گے ۔ترجمان کے مطابق انسداد منشیات فورس پنجاب میں سی سی ڈی کی طرز پر آپریشنز کرے گی،فورس کو منشیات کے خلاف آپریشنز کا آزاد اختیار ہوگا،انسداد منشیات فورس ڈرگ ڈیلرز کیخلاف ازخود مقدمات درج کرے گی،مقدمات کی تفتیش بھی انسداد منشیات فورس کرے گی ،انسداد منشیات فورس کو پولیس ودیگر اداروں کی معاونت حاصل ہوگی،فورس کو جدید آلات اور انٹیلی جنس سسٹم سے لیس کیا جارہا ہے۔