ماتحت محکموں، کارپوریشنز کے سیلری سٹرکچر، الاؤنسز کی تفصیل طلب

ماتحت محکموں، کارپوریشنز کے سیلری سٹرکچر، الاؤنسز کی تفصیل طلب

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزارت خزانہ نے وزارتوں کو ان کے ماتحت محکموں، خود مختار و نیم خود مختار اور کارپوریشنز میں رائج تنخواہوں کے سٹرکچر اور الاؤنسز کی تفصیل طلب کی اور کہا ان کی منظوری وزارت خزانہ سے لی جائے۔

 وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے وزارتیں مذکورہ ریکارڈ اور تفصیل نہیں بھجوا رہیں، بھیجے گئے مراسلے کے مطابق گزشتہ مالی سال میں وزارتوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ ماتحت محکموں، خودمختار و نیم خودمختار اور کارپوریشنز میں رائج تنخواہوں اور سکیل کی تفصیل بھجوائی جائے ، وزارت خزانہ کے مطابق مذکورہ ملازمین کو ملنے والی تنخواہوں، خصوصی الاؤنس اور پیکیج کی منظوری وزارت خزانہ سے لینا ضروری ہے ، وزارتیں مذکورہ اداروں کے پے پیکیج ،خصوصی الاؤنسز کی منظوری کیلئے وزارت خزانہ سے مشاورت کریں، مراسلے کے مطابق متعدد وزارتوں نے ماتحت محکموں، خودمختار ، نیم خود مختار اور کارپوریشنز کے پے پیکیج اور خصوصی الاؤنسز کی تفصیل تاحال نہیں بھجوائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں