پی ٹی آئی کو آگے بڑھنا ہوگا

 پی ٹی آئی کو آگے بڑھنا ہوگا

لاہور (کورٹ رپورٹر) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی حیثیت تسلیم کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔

پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت کہنے والی جماعت سینیٹ انتخابات میں امیر مقام کے بیٹے کے ٹکٹ کے لئے علی امین گنڈاپور کے پاؤں پکڑ لیتی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں اپنے مقدمہ کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ عجیب بات ہے کہ امیر لوگوں اور ان کے بیٹوں کے لئے ہم ہر طرح سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں،اسٹیبلشمنت سے مذاکرات کا یہ بہترین وقت ہے ،تمام تر حربوں کے باوجود پی ٹی آئی کو کوئی ختم نہیں کر سکا یہ بات ان کو پتہ ہونی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں